ریاض،19؍(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے طبی ماہرین نے کمال مہارت کے ساتھ دماغی طور پر فوت ایک شیرخوار بچے کے اعضاء کی کامیاب پیوند کاری کی ہے جس کے نتیجے میں بچہ اب صحت مند ہو گیا ہے۔ٹریفک حادثے میں دماغی طور پر فوت ہونے والے چار ماہ کے بچے کو اعضاء کی تبدیلی کے لیے جدہ کے شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا جہاں سعودی طبی مرکز برائے پیوند کاری آعضاء کی ٹیم جگر اور عمل انہضام کے سرجن ڈاکٹر احمد الجوھری اور گردے کے آپریشن کے ماہر ڈاکٹر علاء ابو یوسف اور شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس کی ٹیم نے بچے کے اعضاء کی پیوند کاری کے عمل میں حصہ لیا۔ بچے کے لیے اعضاء سرکاری سطح پر عطیہ کیے گئے تھے۔ اعضاء کا عطیہ ملنیکے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے بچے کے گردے، جگر اور خون کی وریدوں کو تبدیل کیا۔ڈاکٹر الجوھری کا کہنا ہے کہ ایک چار سالہ بچے کے اعضاء کی سرکاری عطیے کے تحت پیوند کاری کا یہ پورے مشرق وسطیٰ کا پہلا کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم سن بچے کے اعضاء کی منتقلی ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ عمل تھا کیونکہ بچے کے خون کی وریدیں اور دیگر اعضاء چھوٹے ہونے کے باعث ان کی سرجری ایک مشکل چیلنج تھی۔دماغی طور پر متوفی بچے کو ایک دوسرے فوت ہونے والے شہری کیاعضاء عطیہ کئے گئے تاہم اس کا اہتمام حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا۔